Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے بی سی بی کا شکیب...

پاکستان ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے بی سی بی کا شکیب الحسن سے رابطہ

پاکستان ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے بی سی بی کا شکیب الحسن سے رابطہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز کے انچارج شہریار نفیس نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے حوالے سے رابطہ کرے گا۔

شکیب اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ میں کھیل رہے ہیں اور بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ان کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) 12 اگست کو ختم ہوگا۔

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا اور بنگلہ دیش نے ابھی تک اپنے سکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

شکیب الحسن کا این او سی 12 اگست تک ہے، 13 اگست کو وہ وطن واپس آکر ہمیں رپورٹ کریں گے شہریار نے پریس کانفرنس کے دوران شکیب کے بارے میں کہا کہ ان کے ابھی دو سے تین میچ باقی ہیں اور ہم اس سے بات کریں گے اور ان کے پلان جاننے کی کوشش کریں گے۔

شکیب اس وقت کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے جنہیں بنگلہ دیش میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہٹا دیا گیا تھا شہریار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آل راؤنڈر اب صرف ایک کرکٹر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھ وابستہ سیکیورٹی خدشات کو مسترد کردیا۔

شریاد نے کہا کہ شکیب اب ایک کرکٹر ہے کل رات، صدر کے حکم کے مطابق، شکیب اب ایم پی نہیں رہے ہیں وہ اب صرف ایک کرکٹر ہیں ہر انسان کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں ۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments