Friday, January 24, 2025
Homeایرانبشارالاسد نے مدد نہیں مانگی ، شامی فوج کی ناکامی پر حیران...

بشارالاسد نے مدد نہیں مانگی ، شامی فوج کی ناکامی پر حیران ہیں : ایران

Published on

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے باور کرایا ہے کہ شام کے معزول صدر بشار الاسد نے مسلح اپوزیشن گروپوں کا وہ حملہ روکنے کے لیے تہران کی مدد “ہر گز طلب نہیں کی” جس نے بشار کی حکومت ختم کر دی۔

اتوار کے روز سرکاری ٹی وی کو دیے گئے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپوزیشن گروپوں کے “حملے کی تیزی” اور اسے روکنے میں شامی فوج کی “ناکامی” پر حیران ہو گئے۔

عراقچی کے مطابق ایرانی اور شامی سیکورٹی اداروں کو شمالی شام میں ادلب میں مسلح اپوزیشن گروپوں کی سرگرمیوں کا علم تھا اور دمشق میں حکومت اور فوجی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ ماہ 27 نومبر کو مسلح گروپوں نے حلب اور ادلب میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر وسیع حملہ کیا تھا۔

رواں ماہ 7 دسمبر تک مسلح اپوزیشن گروپوں نے حلب، حماہ۔ دیر الزور، درعا اور حمص کے شہروں پر قبضہ کر لیا تھا۔

اتوار کی صبح اپوزیشن گروپ دمشق میں داخل ہو گئے جس کے بعد شامی فوج کے یونٹ شہر سے کوچ کر گئے۔ بشار الاسد ملک سے فرار ہو گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق وہ اپنے گھرانے کے ساتھ ماسکو پہنچ گیا جہاں اسے پناہ کا حق مل گیا۔

Latest articles

صائم ایوب آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹار اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

More like this