
بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے،عمر ایوب خان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں.
سابق صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب جبکہ علی امین گنڈہ پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے.