Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالبارسلونا کو چیمپئنز لیگ کے افتتاحی میچ میں موناکو کے ہاتھوں 2-1...

بارسلونا کو چیمپئنز لیگ کے افتتاحی میچ میں موناکو کے ہاتھوں 2-1 سے شکست

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے افتتاحی میچ میں بارسلونا کا مقابلہ اے ایس موناکو سے ہوا ،لیکن یہ بارسلونا کےچیمپیئنز لیگ سیزن کا ایک مشکل آغاز تھا، کیونکہ بارسلونا کو میچ کے آغاز میں ہی دھچکا لگا جب ان کے ڈیفنڈر ایرک گارسیا کو کھیل کے پہلے 11ویں منٹ میں ہی موناکو کے تاکومی مینامینو پر فاؤل کرنے پر باہر بھیج دیا گیا۔

اس کے بعد موناکو نے تیزی سے اس کمزوری کا فائدہ فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ منٹ بعد ہی میگنیز ایکلیوش کے شاٹ سے میچ کا پہلا گول کیا اور بارسلونا پر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم، بارسلونا کے لیمائن یامل کھیل کے28ویں منٹ میں ہی پنالٹی ایریا کے باہر سے گول کر کے برابری کرنے میں کامیاب رہے۔ یامل کے لیے یہ گول بہت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ وہ17 سال کی عمر میں چیمپئنز لیگ میں گول کرنے والا دوسرا کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا تھا۔

اس کے باوجود، موناکو نے حملہ جاری رکھا اور متبادل کھلاڑی جارج ایلینیکھینا کی مدد سے 71ویں منٹ میں دوبارہ برتری حاصل کر لی اور خوش قسمتی سے یہ ان کے لیے فاتح گول ثابت ہوا۔ یہ فتح موناکو کے لیے ایک اہم تھی، جس نے پانچ سال بعد چیمپئنز لیگ کے مرکزی مرحلے میں واپسی کی نشاندہی کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments