Monday, January 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالبارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 5-2 سے شکست دے کر ہسپانوی سپر...

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو 5-2 سے شکست دے کر ہسپانوی سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو 5-2 سے شکست دے دی اور اپنی تاریخ میں 15ویں بار ٹرافی جیت لی۔

ریال میڈرڈ نے کھیل کا آغاز بھرپور انداز میں کیا، اور ایمباپے نے ہاف وے لائن سے دوڑتے ہوئے شاندار سولو گول کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

تاہم بارسلونا کی جانب سے کھیل کے 22ویں منٹ میں، لیمائن یامل نے رابرٹ لیوینڈوسکی کے پاس پر شاندار گول کیا اور اسکور 1-1 کردیا ۔ اس کے بعد بارسلونا نے وقفے سے قبل تین مزید گول کر کے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

Barcelona beat Real Madrid 5-2 to win the Spanish Super Cup title
Barcelona beat Real Madrid 5-2 to win the Spanish Super Cup title

لیوینڈوسکی نے گیوی کے فاؤل ہونے پر پنالٹی کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے تین منٹ بعد، رافینہا نے ہیڈر کے ذریعے بارسلونا کے لیے تیسرا گول کیا۔
اور پھر پہلے ہاف کے اضافی وقت میں برازیلین ونگر رافینہا نے ایلکس بالڈے کو چوتھا گول کرنے میں مدد فراہم کی۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا نے اپنی برتری مزید بڑھائی جب رافینہا نے کھیل کا اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول کیا۔ ریال میڈرڈ کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب ان کے گول کیپر شیزنی کو ایمباپے کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔

Barcelona beat Real Madrid 5-2 to win the Spanish Super Cup title
Barcelona beat Real Madrid 5-2 to win the Spanish Super Cup title

برازیل کے فارورڈ روڈریگو نے ایک شاندار فری کِک کے ذریعے ریال کے لیے دوسرا گول کیا، لیکن ریال میڈرڈ مزید پیش رفت کرنے میں ناکام رہااور بارسلونا نے میچ 5-2 سے جیت لیا۔

یہ بارسلونا کے کوچ ہینسی فلک کے تحت دو “کلاسیکو” میں دوسری بڑی کامیابی تھی۔ اس سے پہلے اکتوبر میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو لا لیگا میں 4-0 سے شکست دی تھی۔

Latest articles

مسلح گروپوں کے ذریعے شام کی تعمیر ممکن نہیں، احمد الشرع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 711 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے آج کاروباری ہفتے کا مثبت...

مانچسٹر یونائیٹڈ نےآرسنل کو شکست دے کر ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ...

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی...

More like this