
Bangladesh Cricket Board sacked 11 directors-BCB
بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے باؤلر تسکین احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے، ان کے متبادل کے طور پر خالد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 29 اکتوبر سے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹگرام میں شروع ہوگا 15 میچوں میں، خالد نے 28 وکٹیں حاصل کیں لیکن حال ہی میں بھارت کے خلاف وہ اپنی فارم کو دہرانے میں ناکام رہے.
بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ٹاپ آرڈر بلے باز دونوں اننگز میں ناکام رہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش اسکواڈ: نجم الحسن شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، مومن الحق شوراب، مشفق الرحیم، لٹن کمر داس (وکٹ کیپر)، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن ، حسن محمود، ناہید رانا، حسن مراد، سید خالد احمد