Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخی...

بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخی سیریز جیت لی

Published on

spot_img

بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

ٹائیگرز نے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن تجربہ کار مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کے ساتھ 185 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی سیریز جیت لی

پاکستان اب مسلسل پانچ ٹیسٹ ہار گیا ہے.

بنگلہ دیش کے اوپنر ذاکر حسن نے پاکستان کے گیند بازوں پراٹیک کرتے ہوئےشاندار آغازفراہم کیا بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

وہ روانہ ہونے والے پہلےکھلاڑی تھے جب میر حمزہ ان کو پویلین کی راہ دکھائی.

شادمان اسلام (24) جلد ہی روانہ ہو گئے ان کو خرم شہزاد نے آوٹ کیا.

کپتان نجم الحسین شانتو اور مومن الحق نے اوپنر کی جانب سے دیے گئے آغاز کو جاری رکھا نجمول 38 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مومنول 34 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے.

تجربہ کار مشفق (22*) اور شکیب (21*) آخر تک ڈٹے رہے اور تعاقب مکمل کیا۔

پیر کو بارش کے بعد کھیل جلد ختم ہونے کے بعد مہمانوں نے آج 42-0 سے اپنی اننگز جاری رکھی۔

ایک دن پہلے، مہمانوں نے پاکستان کو 172 رنز پر آؤٹ کر دیا جب تیز گیند باز حسن محمود اور ناہید رانا نے بالترتیب پانچ اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ یہ دوسری بار پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی سرزمین پر وائٹ واش کیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this