
Bangladesh beat Afghanistan 3-0 to clinch the series-ACB
شارجہ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر کلین سوئپ کر لیا تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد افغانستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بنگلہ دیش کے نسیم احمد کو حاصل ہوا، جنہوں نے مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے، سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 8، 11 اور 14 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلی جائے گی