Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانبلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

Published on

spot_img

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائیوں میں شدید فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی واقعات کے پس منظر میں کی گئیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، واقعے میں دو تین گروپ ملوث ہیں، یہ واقعہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو خراب کرنے کی پلاننگ ہے، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایس سی او نہ ہو، ہم ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this