اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں “کنگ” کہنا بند کر دیں.
کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے سنچریوں کی بدولت پاکستان کو 353 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔
شاندار بلے بازی کے مظاہرہ کے باوجود، بابر کی اپنی بلے سے جدوجہد جاری رہی کیونکہ وہ 23 رنز بنا کر ویان مولڈر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے.
میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بابر نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی حالیہ فارم اور ٹیم کے لیے کھیل ختم کرنے میں ناکامی سے مایوس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، میں اننگ ختم نہیں کر سکا، لیکن رضوان اور سلمان نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اس طرح کی کارکردگی سے ٹیم کا اعتماد بلند ہوتا ہے.
بابر اعظم نے مداحوں کی طرف سے انہیں دیئے گئے مقبول “کنگ” کے لقب سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اس کا استعمال بند کرنے کی درخواست کی۔
پہلے تو مجھے کنگ کہنا بند کرو میں ابھی کنگ نہیں ہوں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ جب میں ریٹائر ہوں تو لوگ مجھے کیا کہتے ہیں اوپننگ میرے لیے ایک نیا کردار ہے اور میں نے ٹیم کی ضروریات کے مطابق یہ ذمہ داری اٹھائی ہے۔