پی ایس ایل 9:بابر اعظم کے 10 ہزار رنزمکمل، ریکارڈ توڑ دیا

0
132
پی ایس ایل 9:بابر اعظم کے 10 ہزار رنزمکمل، ریکارڈ توڑ دیا
پی ایس ایل 9:بابر اعظم کے 10 ہزار رنزمکمل، ریکارڈ توڑ دیا

پی ایس ایل 9:بابر اعظم کے 10 ہزار رنزمکمل، ریکارڈ توڑ دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے بدھ کی سہ پہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 کی پہلی جیت اپنے نام کی حسن علی اور میر حمزہ کی تیز گیند باز جوڑی نے تین وکٹیں حاصل کیں کیونکہ زلمی پہلی اننگز میں 154 رنز تک محدود رہی بدلے میں، کیرون پولارڈ کی ناقابل شکست اننگز نے کنگز کو کافی آسانی کے ساتھ ہدف مکمل کرنے میں مدد کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے پہلے باؤلنگ کا انتخاب کیا شعیب ملک نے کنگز کو ایک مثالی آغاز فراہم کیا پہلے اوور میں صرف تین رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جب اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے پہلی گیند پر ڈک کا سامنا کیا۔

دوسرے اوور میں بابر اعظم 10,000 T20 رنز مکمل کرنے والے تیز ترین اور کم عمر ترین بلے باز بن گئے یہ ہدف حاصل کرنے کرنے میں ان کو 271 اننگز لگیں دائیں ہاتھ کے بلے باز نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور پھر دو رنز کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا یاد رہے کہ کریس گیل کو یہ سنگ میل عبور کرنے میں 285 اننگز لگیں.

پاور پلے کے آخری اوور میں پشاور زلمی کے لیے پریشانی مزیدبڑھ گئی کیونکہ حسن علی نے پہلی گیند پر ٹام کوہلر-کیڈمور، کو تین گیندوں پر صرف دو رنز پر آؤٹ کر دیا 12ویں اوور کی پہلی گیند پر بابر نے لانگ آن پر شاندار چھکا لگا کر لگاتار دوسری ہاف سنچری مکمل کی۔

آصف علی نے 16 کےا سکور پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز جوڑے اور ڈینیئل سمس کا شکارہو گئے کچھ دیر بعد عامر جمال صرف ایک رن بنا سکے اور حمزہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

اسی اوور میں حمزہ نے دن کا تیسرا وکٹ حاصل کیا جب انہوں نے بابر کو کیچ آوٹ کر دیا جو 51 گیندوں پر 72 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے جس میں سات چوکے شامل تھے اس کے ساتھ ہی حسن، نے آخری اوور میں آخری دو وکٹیں لے کر زلمی کو صرف 154 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دیا.

حمزہ، جنہوں نے اپنے چار اوور میں صرف 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اورحسن علی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں سامس نے دو جبکہ شعیب اور نواز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کرنے والے شان اور محمد اخلاق نے پہلے دو اوورز میں 20 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو شاندار آگاز فراہم کیا تیسرے اوور کی دوسری گیند پر لیوک ووڈ نے شان کو آؤٹ کرتے ہوئے ان کی تیز بلے بازی کا جواب دیا.

اپنے بعد کے اوور میں ووڈ، نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 24 رنز بنا نے والےاخلاق کو کیچ آؤٹ کر دیا۔

جیمز ونس اور شعیب نے اننگز میں استحکام لانے کے لیے 51 رنز کے مجموعی اسکور میں شانداراضافہ کیا ان کی شراکت داری کو بالآخر وقار سلام خیل ،نےزیادہ دیر نہ چلنے دیا جنہوں نے شعیب کو ایک شاندار گیند پر 29 رنز پر واپس پویلین بھیج دیا جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

پولارڈ، اگلے بلے بازنے اپنی تیز بلے بازی کو جاری رکھتے ہوئے اپنی اننگز کا آغاز کیا انہوں نے15 ویں اوور میں تین چوکوں کی مدد سے اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔

ووڈ ،نے دو جبکہ وقار ،نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے .

حمزہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.