اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لے گی جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
آسٹریلیا ورلڈ کپ کے گروپ بی میں انگلینڈ، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل اسکواڈ
مچل مارش، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔
ریزرو: جیک فریزر،میک گرک ، میٹ شارٹ۔
شیڈول
6 جون: بمقابلہ عمان، کنسنگٹن اوول، بارباڈوس،
8 جون: بمقابلہ انگلینڈ، کینسنگٹن اوول، بارباڈوس
12 جون: بمقابلہ نمیبیا، سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، اینٹیگا
16 جون: بمقابلہ سکاٹ لینڈ، ڈیرن سیمی اسٹیڈیم، سینٹ لوشیا
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز اور امریکا کے نو مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے مقامات کینسنگٹن اوول، بارباڈوس ہیں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ؛ پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا؛ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، انٹیگوا؛ ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ لوشیا؛ آرنوس ویل اسٹیڈیم، سینٹ ونسنٹ۔