Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کی تصدیق کر...

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کی تصدیق کر دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے منگل کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی ٹیم کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے لیکن جیک فریزر میک گرک اور میٹ شارٹ کو بطور ریزرو شامل کیا گیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ، جیسن بہرنڈورف اور تنویر سنگھا جیسے کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے میں یکم جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

مچل مارش میگا ایونٹ کے دوران ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Mitchell Marsh
Mitchell Marsh

آسٹریلیا اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون کو بارباڈوس میں عمان کے خلاف کرے گا اس سے پہلے گروپ بی کے میچز انگلینڈ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوں گے۔

آسٹریلیااسکواڈ
مچل مارش (کپتان)، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

ریزرو: جیک فریزر،میک گرک، میٹ شارٹ

اسکواڈ میں تبدیلیوں کی اجازت 25 مئی تک ہے جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this