
Asian Hockey Champions Trophy: Pakistan vs Korea for bronze medal
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان برانز میڈل کے حصول کے لیے کوریا سے مقابلہ کرے گی۔
چین کے شہر موکی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دن کے پہلے میچ میں پاکستان اور کوریا کے درمیان مقابلہ دن ساڑھے 12 بجے ہوگا جبکہ اگلا میچ بھارت اور میزبان چین کے درمیان دن 3 بجے کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور چین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا اور پھر چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔