Sunday, February 16, 2025
Homeپاکستانایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

Published on

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کےلیےخرچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال ہوگا، منصوبے سےسیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 5 جون کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this