Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالایشین چیمپئنز لیگ: الہلال کی الشورتا کے خلاف شاندار کامیابی، العین کو...

ایشین چیمپئنز لیگ: الہلال کی الشورتا کے خلاف شاندار کامیابی، العین کو ناکامی کا سامنا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں سعودی ٹیم الہلال اور عراق کی ٹیم الشورتا آمنے سامنے تھے جہاں ریاض میں الہلال نے الشورتا کو 5-0 سے شکست دی، جس کے بعد ایشین چیمپئنز لیگ اسٹینڈگ میں ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی اور وہ سعودی پرو لیگ کی دوسری ٹیم الاہلی کے ساتھ شامل ہو گئے۔

الہلال کو الشورتا کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر کچھ مشکلات پیش آئیں، لیکن پھر بھی انہوں نے جارج جیسس کی قیادت میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ، الہلال کے پوائنٹس الاہلی کے برابر ہوگئے ، جس نے پیر کے روز ال وصل کو شکست دی تھی، اور دونوں ٹیمیں مغربی ایشیا کے لیگ مرحلے کے دو راؤنڈز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہیں۔

پہلے ہاف کے شروع میں ہی دو گولز نے الہلال کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا ۔ کیونکہ 11ویں منٹ میں مائیکل لیونارڈو نے گول کیا جب احمد باسل نے سرج ملنکوک-سیوک کا ایک شاٹ سیو کیا۔ اس کے بعد، الیگزینڈر میترووچ نے چھ گز کے فاصلے سے ہیڈر کے ذریعے برتری کو دوگنا کر دیا۔

دوسرے ہاف میں، سالم الدوسری نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول دو منٹ میں کیا، اور پھر ناصر الدوسری اور محمد کنو کے گول نے میچ کے نتیجے کو صاف طور پر واضح اور یکطرفہ بنا دیا۔

دوسری طرف ایشین چیمپیئنز لیگ کے ایک اور میچ میں، العین کو قطر کے الغرافہ کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ العین کے کھلاڑی کاکو رومیرو اور صوفیانے رحیمی نے میچ میں ریال میڈرڈ کے سابق اسٹرائیکر جوسیلو کے ابتدائی دو گولز کا جواب دیا، لیکن بعد میں سیدو سانو اور یاسین براہیمی کے آخری لمحات میں کیے گئے گولز نے العین کی شکست کو یقینی بنا دیا۔

جوسیلو نے الغرافہ کو برتری دلائی جب پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں انہوں نے سیدو سانو کے شاٹ کو خالد عیسیٰ سے آگے بڑھایا۔ دوسرا ہاف شروع ہونے کے تین منٹ بعد جوسیلو نے ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کر کے برتری 2-0 کر دی۔

لیکن العین نے 56ویں منٹ میں پیراگوئین ونگر کاکو کے ذریعے ایک پنالٹی گول کرکے الغرافہ کی برتری 2-0 سے کم کرکے 2-1 کردی ۔ اس کے بعد، پچھلے سیزن کے ٹاپ اسکورر، مراکشی فارورڈ صوفیانے رحیمی نے 10 منٹ بعد ایک اور گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔

تاہم، میزبانوں کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو گولوں نے العین کی واپسی کو ناکام بنا دیا۔ سینیگال کے ڈیفنڈر سانو نے کھیل کے73ویں منٹ میں گول کرکے الغرافہ کی برتری ایک بار پھر بحال کر دی اور پھر اس کے تین منٹ بعد الجزائر کے فارورڈ یاسین براہیمی نے اسے 4-2 کر دیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments