Wednesday, November 27, 2024
Homeتازہ تریننئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل کی غزہ پر بمباری،...

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید

Published on

spot_img

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو سال 2023 میں جہاں اسرائیلی جارحیت کا سامنا رہا وہیں نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر تابڑ توڑ حملے کیے جہاں خان یونس شہر میں خوفناک لڑائی جاری ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے جب کہ نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فورسز نے رات گئے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں فورسز نے نابلس شہری اور جینن کئی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر رام اللہ میں فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کو یاد کرکے احتجاج کیا۔

فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے پر رام اللہ میں ایک بڑا بینر تیار کیا جس میں غزہ میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کی تصاویر لگائی گئی تھیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this