Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالآرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں اسپورٹنگ کو 1-5 سے شکست دے کر ایک شاندار جیت حاصل کی۔ آرسنل کے کھلاڑی بکائیو ساکا نے فتح کے بعد کہا، “یہ وہ جگہ ہے جہاں سے ہمارا تعلق ہے، اور آج ہم نے وہ معیار دکھایا جس پر ہم کھیل سکتے ہیں۔”

We've shown the level we can play at' - Bukayo Saka reacts after Arsenal's dominant victory over Sporting
We’ve shown the level we can play at’ – Bukayo Saka reacts after Arsenal’s dominant victory over Sporting

میچ کے آغاز میں ہی آرسنل کی جانب سے گبریل مارٹینیلی نے جوریئن ٹمبر کے کراس پر پہلا گول کیا۔اس کے بعد کائی ہاورٹز نے ساکا کی شاندار اسسٹ سے دوسرا گول کیا، جبکہ ہاف ٹائم سے قبل گبریل نے ڈیکلن رائس کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کی برتری 0-3 تک بڑھا دی۔

اسپورٹنگ کے گونکالو اناسیو نے دوسرے ہاف میں ایک گول کر کے سکور 1-3 کر دیا، لیکن آرسنل کے لیانڈرو ٹروسارڈ اور بکائیو ساکا نے مزید دو گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

آرسنل کے کوچ میکل آرٹیٹا کی حکمت عملی نے میچ کو مکمل طور پر ان کے حق میں کر دیا۔ یہ جیت آرسنل کو چیمپئنز لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر لے گئی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this