Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ 2024...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ 2024 ‘‘ کا معائنہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ 2024 ‘‘ کا معائنہ کیا جس میں 24 فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پاکستان ایئرفورس کے آپریشنل ائربیس کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا استقبال چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز ملٹری) نے کیا۔

آرمی چیف جاری کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ-2024‘‘ کا معائنہ کرنے پہنچے۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف (نشانِ امتیاز ملٹری) بھی موجود تھے۔ ’’انڈس شیلڈ-2024‘‘ خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے، جس میں 24 فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

’’اکٹھے ہوکر مضبوط تر‘‘کے عنوان سے جاری یہ مشق بین الاقوامی ہم آہنگی اور جدید سہولیات کے ذریعے تربیت کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان ائرفورس کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن پروگراموں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشق کے آپریشنز اور مختلف جدید ٹیکنالوجیز کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو پاکستان ائرفورس کی جانب سے بریفنگ دی گئی، جس میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریوں اور اپ گریڈیشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے بعد پاکستان ائرفورس کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فضائی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آرمی چیف نے فضائی عملے سے ملاقات کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

چیف آف ائراسٹاف نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاری مشق ’’انڈس شیلڈ-2024‘‘ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this