Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ باللیڈیز کپ ٹورنامنٹ میں نسل پرستانہ رویے پرارجنٹائن کی کھلاڑیوں کو حراست...

لیڈیز کپ ٹورنامنٹ میں نسل پرستانہ رویے پرارجنٹائن کی کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برازیلین حکام نے ریاست ساؤ پالو میں منعقدہ لیڈیز کپ ٹورنامنٹ کے دوران نسل پرستانہ رویے میں ملوث ہونے کے الزامات پرارجنٹائن کے ریور پلیٹ کلب کی چار خواتین کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کھلاڑیوں میں کینڈلا ڈیاز، کیمیلا ڈوارٹے، جوآنا کانگارو اور میلگروس ڈیاز شامل ہیں۔

یہ واقعہ ریور پلیٹ اور گریمیو کلب کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ گریمیو کلب کا الزام ہے کہ ریور پلیٹ کی کھلاڑیوں نے نسل پرستانہ باتیں اور اشارے کیے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں کینڈلا ڈیاز کو بندر کی نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے ان الزامات کو مزید تقویت ملتی ہے۔

ساؤ پالو کے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو فی الحال برازیل چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں احتیاطی حراست میں رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گریمیو کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی ایک بال بوائے کی حمایت میں کھڑے ہوئے، اور اس کے بعد انہیں نسل پرستانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ،برازیلین کلب نے بھی الزام لگایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو نسل پرستانہ الفاظ اور اشاروں کا نشانہ بنایا گیا۔

لیڈیز کپ کے منتظمین نے واقعے کے پیش نظر ریور پلیٹ کلب کو ٹورنامنٹ سے فوری طور پر باہر کر دیا اور دو سال کے لیے کسی بھی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔ منتظمین نے خواتین کے فٹبال میں اس قسم کے رویے کی سخت مذمت کی۔

ریور پلیٹ کلب نے اپنے کھلاڑیوں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ وہ نسل پرستانہ طرز عمل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور مناسب تادیبی اقدامات کر رہے ہیں۔ کلب نے کہا کہ ایسے واقعات کھیل کی روح کے منافی ہیں، اور وہ اس رویے کو روکنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...