اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈنے ہفتہ کو پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو قومی ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا۔
سابق رائٹ آرمر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تکمیل تک سری لنکن ٹیم کے ساتھ کام کریں گے جو جون 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا۔
سری لنکا کرکٹ میں عاقب کا کردار فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔
جاوید، نے پاکستان کے لیے 163 ون ڈے اور 22 ٹیسٹ میچوں میں 236 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں وہ پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے اور اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔
جاوید ماضی میں پاکستان کی قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں جب کہ وہ متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم سے بطور کوچ بھی وابستہ ہیں انہوں نے افغانستان کی قومی ٹیم کے ساتھ بھی ترقیاتی کردار ادا کیا۔
سابق پاکستانی تیز گیند باز نے 2004 میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ بھی کی اور جب پاکستان نے انگلینڈ میں 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو باولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔”