پہلی پاکستانی خاتون جن کو “ڈیانا لیگیسی ایوارڈ” سے نوازا گیا

0
114
پہلی پاکستانی خاتون جن کو "ڈیانا لیگیسی ایوارڈ" سے نوازا گیا
پہلی پاکستانی خاتون جن کو "ڈیانا لیگیسی ایوارڈ" سے نوازا گیا

پہلی پاکستانی خاتون جن کو “ڈیانا لیگیسی ایوارڈ” سے نوازا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن کی بانی خاتون علیزے خان کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

علیزے خان نے یہ ایوارڈ جمعرات (14 مارچ) کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کے صحابزادے شہزادہ ولیم سے وصول کیا۔

26 سالہ علیزے خان کو ایک متاثر کن سماجی اور انسانی ہمدری کے کاموں میں اپنی کوششوں کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈیانا لیگیسی ایوارڈز ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور دنیا بھر سے 20 نوجوانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

لیگیسی ایوارڈ ڈیانا ایوارڈ کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو ویلز کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، جو دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیت پر یقین رکھتی تھیں۔

لیگیسی ایوارڈ کے 20 کامیاب امیدوار کا انتخاب آزاد ججنگ پینل نے کیا، جس کی قیادت بیرونس ڈورین لارنس نے کی تھی۔