
Imane Khelif forces opponent to quit 46 seconds into fight after gender storm Photo-AFP
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے وویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمانے خیلف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صر ف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کردیا۔
اینجلا کیرنی کا کہنا ہے کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کےمعیار پر پور ا نہیں اُترتیں ، الجیرین باکسر میں خاتون سے زیادہ مردوں والی خصوصیات ہیں ۔
جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا باکسر ایمانے خلیف کےحق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ خواتین باکسنگ میں شریک تمام باکسرشرکت کی اہلیت کےمعیار پرپورااُترتی ہیں۔