Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹعلیم ڈار چیمپئنز کپ کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں...

علیم ڈار چیمپئنز کپ کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے

Published on

spot_img

علیم ڈار چیمپئنز کپ کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری امپائر علیم ڈار 29 ستمبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے اختتام کے ساتھ شاندار کیریئرکا اختتام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈار نے 19 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل آف امپائرز سے استعفیٰ دے دیا لیکن وہ پاکستان کے اندر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی میچوں میں شامل رہے۔

لیکن جاری ڈومیسٹک سیزن ان کے امپائرنگ کیرئیر کے اختتام کی نشان دہی کرے گا اور اس کے بعد ڈار اپنی پوری توجہ اپنے تھیلیسیمیا ہسپتال کی طرف مرکوز کر دیں گے۔

اس بات کا اعلان کمنٹیٹر طارق سعید نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران کیا۔

ڈار، جو 2002 میں اپنے قیام کے بعد سے ایلیٹ پینل کا حصہ تھے، کسی بھی دوسرے امپائر کے مقابلے میں زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کرتےرہے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

علیم ڈار نے 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی سمیت 448 بین الاقوامی میچوں کا ریکارڈ بنایا۔

ڈار نے کہا کہ یہ ایک طویل سفر رہا ہے، لیکن میں نے اس میں سے ہر ایک کا لطف اٹھایا ہے مجھے دنیا بھر میں امپائرنگ کرنے کی خوشی اور اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ہے جس کا میں نے اس پیشے میں آغاز کرتے وقت خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، ۔

میں آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پینل میں شامل اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سالوں سے تعاون کیا۔

میں اپنے خاندان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس کے تعاون کے بغیر میں اتنی دیر نہیں چل سکتا تھا میں ایک امپائر کے طور پر کھیل کی خدمت جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this