Monday, July 1, 2024
افغانستانسری لنکا کی فیلڈنگ کا امتحان، 242 کا ٹارگٹ افغان ٹیم کے...

سری لنکا کی فیلڈنگ کا امتحان، 242 کا ٹارگٹ افغان ٹیم کے لئے کتنا آسان ہو سکتا ہے؟

آج، پیر کے دن، 30ویں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کا ٹاس دو ایشیائی حریفوں، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان، ایم سی اے کرکٹ اسٹیڈیم پونے میں ہوا۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پہلے بولنگ کرنے کا اعلان کیا۔ کپتان نے کہا کہ وہ صرف اس میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور مستقبل کے بارے میں ضرورت سے زیادہ غور و فکر سے گریز کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے پچ کی سازگار حالت کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے بلے بازی کرنے کو ترجیح دی.
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے گزشتہ میچز پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف جیت چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں جیت کے لیے سخت مقابلہ کرنے والی ہیں.
سری لنکا کی جانب سے ڈی کرونارتنے اور پی نسانکا نے اننگز کا آغاز ٍ کیا۔ جبکہ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے پہلے اوور میں بولنگ کی۔ دونوں اوپنرز نے سمجھدار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحکم آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی. سانکا اور مینڈس کے درمیان شراکت داری اٹھارہویں اوور میں ختم ہوئی، یکے بعد دیگرے وکٹس گرتی رہیں اور 49.3 اوورز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے پی نسانکا نے 46، مینڈس نے 39 رنز بنائے اور ایس سماراویکراما نے 36 رنز بنائے۔ جبکہ افغانستان کے لیے فضل الحق فاروقی نے چار، مجیب الرحمان نے دو اور عظمت عمر زئی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف آسان معلوم ہوتا ہے لیکن سری لنکا اپنی بہادر فیلڈنگ کے لیے مشہور ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم 50 اوورز میں ہدف حاصل کر پاتی ہے یا سری لنکن باؤلرز افغانستان کوکلین بولڈ کرنے جا رہے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending