Adelaide Test: Australia beat England by 82 runs to clinch the Ashes series-AFP
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے پانچویں روز مچل اسٹارک نے تین اہم وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی مزاحمت ختم کر دی، جس کے بعد آسٹریلیا نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری قائم کر لی۔
ہدف 435 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے بہادری دکھائی لیکن 352 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا اسکاٹ بولانڈ نے چائے سے قبل جوش ٹونگ کو آؤٹ کر کے میچ کا خاتمہ کیا۔
یہ انگلینڈ کا آسٹریلیا میں مسلسل چوتھا دورہ ہے جس میں وہ تین میچ ہار چکا ہے، جبکہ ملک میں اس کے آخری 18 ٹیسٹ میں سے 16 میں شکست ہوئی ہے کپتان بین اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ ٹیم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی، اگرچہ کچھ مثبت پہلو بھی موجود تھے۔
آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری میں ففٹی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 170 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ایڈیلیڈ اوول میں اپنی چوتھی مسلسل ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔



