Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsاسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 88 ہزار کی حد...

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 881 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 6 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 881 پوائنٹس یا 1.01 فیصد بڑھ کر 88 ہزار 76 پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 250 پر تھی،

رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی۔

کے ایس ای-100 انڈیکس کی موجودہ سطح 87 ہزار 826 پوائنٹس پر موجود ہے، لہٰذا رواں ہفتے اب تک 2 ہزار 576 پوائنٹس یا 3.02 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this