Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsنو منتخب پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیاسی زندگی پر ایک...

نو منتخب پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

Published on

spot_img

نو منتخب پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہو گئی، بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک محنت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی مریم نواز نے تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری سنبھال لی۔ عوام نے مریم نواز کو نواز دیا، مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننے والی مریم نواز جارحانہ سیاست کی علمبردار، لہجہ بھرپور، سیاسی حکمت عملی بھی شاندار ہے، مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں اپنی تقاریر سے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

مریم نواز کو 2017ء کے لئے دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا، پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کراؤڈ “پُلر” کہلائیں، سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارا، مریم نواز والد کے ساتھ ڈٹ کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں مریم نواز نے جیل میں بی کلاس کی سہولتیں لینے سے انکار کیا اور عام قیدیوں کی طرح قید کاٹی، مریم نواز نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مزاحمت کے بیانیہ سے پیچھے نہ ہٹیں، مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی غیر موجودگی میں ان کا لاہور میں ضمنی الیکشن بھی جیتا، ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں۔مریم اپنے والد کو واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا، مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو عام انتخابات 2013ء کے دوران ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔ ن لیگ کو یوتھ میں مقبول بنایا مریم نواز کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیا، مریم نواز نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دلائے، پارٹی کو یوتھ میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1999ء میں نوازشریف حکومت برطرف ہوئی تو مریم نواز پر بھی مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، چارماہ تک گھر میں نظر بندی کے بعد سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، نومبر 2011ء میں نواز شریف نے انہیں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیا۔

مریم کی جارحانہ سیاست کا آغاز

پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، 2018ء کے انتخاب میں انہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا مگرانہیں اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال سزا سنا دی گئی، مریم نواز کو 10 سال کے لئے نااہل بھی قرار دیا گیا اور وہ الیکشن نہ لڑ سکیں۔ ضمنی انتخاب میں کامیابیاں
تحریک انصاف کے دور حکومت میں جب لیگی قیادت جیلوں میں تھی تو مریم نواز نے پارٹی کی انتخابی سیاست کا بھی محاذ سنبھالا، ضمنی انتخابات کا میدان لگا تو مریم نواز کی قیادت کے باعث ہی پنجاب کے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ن لیگ کو کامیابی ملی، یہی نہیں خیبر پختونخوا میں بھی ن لیگ نے بعض حلقوں میں میدان مارا۔ مریم نواز سیاسی جدوجہد کے لئے کراچی پہنچیں تو ہوٹل میں کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے خاوند کو گرفتار کیا گیا مگر وہ پھر بھی خوفزدہ نہ ہوئیں، نیب مقدمات میں خود کو پیش کرنے لئے ٹھوکر نیاز بیگ آفس پہنچنے پر ان کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ اپنے بیاینہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔

مظالم کے باوجود حکمران وقت کو للکارا

مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پرپابندی عائد ہوئی لیکن وہ ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں، سیاسی مخالفت میں ان پر حکومت نے ایسے مظالم ڈھائے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے والد سے تین سال نہ مل سکیں، اور تو اور اپنے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہ ہوسکیں۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کیا، باپ کی جانشین بیٹی نے سیاست کی بساط پر ایسی چالیں چلیں کہ والد کو وطن واپس لائیں اور 2024ء کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا اور مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنایا۔نئی سیاسی تاریخ رقم اب معاملہ حکومت سازی کا آیا تو پارٹی قیادت نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد یوں پاکستان اور پنجاب کی نئی سیاسی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...