Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانجنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی...

جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی

Published on

جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی میجرجنرل کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ کمیٹی سپریم کورٹ اور وزارت دفاع کی ہدایات کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی تشکیل شدہ انکوائری کمیٹی اپنے نتائج کی روشنی میں رپورٹ تیار کرے گی اور اسے متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

بعد ازاں 15 نومبر کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہو گئے تو یہ ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this