اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ روز مستحکم رہنے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 273600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 234568 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 215021 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2624 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔