اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال لیگ (پی ایف ایل) کو اس کی پارٹنر کمپنی ریڈ اسٹرائیک اسپورٹس کی جانب سے لیگ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ریڈ اسٹرائیک، جس نے مشہور فٹ بال کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں مدد کی تھی، نے دستبرداری کی بڑی وجہ مالی پریشانیوں کو قرار دیا۔
پی ایف ایل کا آغاز جولائی میں آٹھ ٹیموں کی لیگ کے ساتھ کیا گیا تھا اور اسے نومبر میں شروع ہونا تھا۔ ریڈسٹرائیک ایک خودمختار ادارہ تھا جسے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر سپورٹ نہیں کیا تھا، لیکن اسے حکومتی حمایت حاصل تھی۔ تاہم اب، ریڈ سٹرائیک کی دستبراداری کے بعد، لیگ کا مستقبل ایک سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ریڈ اسٹرائیک نے وضاحت کی کہ وہ مالی مسائل اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دستبردار ہوئے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب زیبی خان، جو لیگ کی سابقہ نظم و نسق میں ایک اہم شخصیت تھے، نے بھی خود کو اس منصوبے سے الگ کر لیا۔