Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی ایک تازہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پاکستان کی معیشت کیلئے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ ملک توانائی درآمدات پر بھاری انحصار رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل روزانہ اس اہم گزرگاہ سے ہوتی ہے، جس کے باعث یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی منڈی میں قیمتوں میں فوری اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ پاکستان کیلئے یہ صورتحال اس لیے زیادہ حساس ہے کیونکہ مجموعی درآمدات میں توانائی کا حصہ 22 فیصد سے زائد ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر عالمی تیل کی سپلائی میں معمولی خلل بھی آئے تو آئندہ چند ماہ میں مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ دباؤ بڑھنے کی صورت میں یہ شرح 10 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔ شدید بحران کی صورت میں مہنگائی 12 فیصد سے بھی اوپر جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صرف خام تیل تک محدود نہیں رہتا بلکہ شپنگ اخراجات، انشورنس، روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسز بھی قیمتوں کو مزید بڑھا دیتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہرمز میں بڑی سطح کی رکاوٹ کی صورت میں پاکستان کا ماہانہ پیٹرولیم درآمدی بل نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے اور روپے پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ شفاف فیول پرائسنگ نظام اپنائے، توانائی کی سپلائی چین کو مستحکم بنائے اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرے تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Tags: آبنائے ہرمز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس عالمی منڈی

Post navigation

Previous: خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج
Next: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

یہ بھی پڑہیے

A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
  • کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.