PSL 11, when will the auction be held? Base price and budget details revealed-PCB-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا، جو پہلی بار پاکستانی روپے میں ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز نمائندگان اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے شرکت کی، جہاں کھلاڑیوں کی بیس پرائسز اور آکشن ماڈل کی تفصیلات سامنے آئیں۔
ٹاپ کیٹیگری کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کیٹیگریز میں 2 کروڑ 20 لاکھ، 1 کروڑ 10 لاکھ اور 60 لاکھ روپے شامل ہیں پی ایس ایل 11 میں ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 5 کھلاڑی ری ٹین کر سکے گی، جبکہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ دو سالہ معاہدے ہوں گے۔
ہر فرنچائز کو آکشن کے لیے 45 کروڑ روپے کا بجٹ دیا جائے گا، جو ایک غیر ملکی کھلاڑی کی ڈائریکٹ سائننگ سمیت 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اور 12ویں ایڈیشن کے بعد گرینڈ آکشن کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ محسن نقوی نے آکشن ماڈل کو پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا۔





