PCB Governing Council meeting, considering preparations for PSL 11-PCB
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا اس فیصلے کی منظوری نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کی، جس میں پی سی بی، پی ایس ایل حکام اور تمام آٹھ فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیموں کے مالکان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فیملی میں خوش آمدید کہا گیا۔
میٹنگ کے دوران پی ایس ایل 11 کے شیڈول، کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے، نیلامی یا ڈرافٹ سمیت نئے طریقۂ انتخاب اور براہ راست سائننگ کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کے اختتام پر ایجنڈے کے معاملات پر مزید مشاورت کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا، جس کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔



