BCB's clarification regarding ICC letter, awaiting official response-BCB
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان میں بی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ہونے والے رابطے کا حوالہ دیا گیا تھا۔
بی سی بی کے مطابق یہ رابطہ بنگلادیش ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی تحفظات سے متعلق تھا، تاہم اس خط کو آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ جواب تصور نہ کیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے میچز بھارت سے کسی دوسرے وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، جبکہ آئی سی سی کے باضابطہ جواب کا تاحال انتظار ہے۔
بی سی بی نے واضح کیا کہ آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ یا جواب موصول نہیں ہوا۔





