دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

بارش کے باعث میچ کو 12 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، جس میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 146 رنز تک محدود رہی، سلمان علی آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 4 وکٹیں حاصل کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔