Ireland announces squad for T20 World Cup 2026-AFP
کرکٹ آئرلینڈ نے جمعہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس کی قیادت تجربہ کار بلے باز پال سٹرلنگ کریں گے یہ مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں سٹرلنگ آئرلینڈ کی کپتانی کریں گے۔
منتخب اسکواڈ میں تسلسل کو ترجیح دی گئی ہے، جہاں 2024 میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 میں سے 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے قومی ٹیم کے سلیکٹر اینڈریو وائٹ نے کہا کہ ٹیم گزشتہ کارکردگی سے سیکھتے ہوئے اس بار بہتر نتائج کے لیے پُرعزم ہے۔
اسکواڈ میں چند باصلاحیت نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں 22 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز ٹم ٹییکٹر، 23 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز بین کیلیٹز اور 23 سالہ اسپنر میتھیو ہمفریز شامل ہیں۔
آئرلینڈ کو گروپ بی میں شریک میزبان سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے آئرش ٹیم اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کرے گی، جبکہ تمام لیگ میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کا اسکواڈ :
پال سٹرلنگ (کپتان)، لورکن ٹکر (نائب کپتان)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، بین کیلیٹز، کرٹس کیمپفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، میتھیو ہمفریز، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، ہیری ٹییکٹر، ٹم ٹییکٹر، بین وائٹ اور کریگ ینگ۔



