Entry of third woman, marriage broke up — Sania Ashfaq makes serious allegations against Imad Wasim-X
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ازدواجی تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور شوہر کے درمیان معاملات اس وقت خراب ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کی زندگی میں داخل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے سے متعلق تمام باتوں کے دستاویزی شواہد موجود ہیں اور انہیں دھمکیاں دینے والوں سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔
ثانیہ اشفاق نے واضح کیا کہ وہ بدلے کی نیت سے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ سامنے لا رہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچے اپنے والد کی توجہ سے محروم رہے اور وہ طویل عرصے تک ذہنی اذیت برداشت کرتی رہیں تاکہ گھر اور بچوں کا مستقبل محفوظ رہے۔
دوسری جانب عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے اختلافات تھے جو حل نہ ہو سکے، جس کے باعث انہوں نے طلاق کے لیے کیس دائر کر دیا ہے۔
انہوں نے عوام سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی کفالت اور ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے، جبکہ غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔



