Prime Minister Shehbaz Sharif announces Rs 10 million for each player of the U-19 team-PCB
بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو استقبالیہ دیا، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ ٹیم اسٹاف کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا فائنل میں 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کو خصوصی شاباش دی گئی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف فتح ایک بڑی کامیابی ہے، ٹیم نے جس جوش و جذبے سے مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی پوری قوم کو آپ پر فخر ہے اور امید ہے کہ یہی ٹیم جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی۔
کپتان سرفراز احمد نے کامیابی کو اللہ کا کرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم اور کوچز کی مشترکہ محنت رنگ لائی کھلاڑیوں نے عزت افزائی پر وزیرِ اعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔



