Sameer Minhas' brilliant century in the U-19 Asia Cup final sets several records-PCB
پاکستان انڈر 19 کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ قائم کر دیے۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس نے فائنل میں 113 گیندوں پر 172 رنز بنائے اور میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ایک اننگز میں باؤنڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ 122 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ 172 رنز پاکستان انڈر 19 کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 447 رنز بنانے پر سمیر منہاس کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے نیچرل گیم کھیلا۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر ملتان میں سمیر منہاس کے گھر جشن منایا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اہلِ محلہ نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا۔



