India beat South Africa to clinch the series 3-1-BCCI
ہاردک پانڈیا کی 16 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری اور تلک ورما کے ساتھ 105 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت بھارت نے جمعہ کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی۔
ہدف 232 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک کی 35 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کی بدولت مضبوط آغاز کیا، تاہم جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی کی بروقت وکٹوں نے مہمان ٹیم کی رفتار توڑ دی چکرورتی نے چار وکٹیں حاصل کر کے بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل، شبمن گل کی عدم موجودگی کے باوجود بھارتی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے تیز آغاز فراہم کیا، جبکہ پانڈیا اور ورما نے اننگز کو شاندار انداز میں سنبھالتے ہوئے بھارت کو 231 رنز تک پہنچایا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 201 رنز پر محدود رہی اس فتح کے ساتھ بھارت نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔




