Muhammad Abbas signs 2-year County Championship deal with Derbyshire-ECB
پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کر لیا ہے، جو 2026 اور 2027 کے سیزنز پر محیط ہوگا۔
ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عباس کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریڈ بال کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی درست لائن لینتھ، میڈن اوورز اور شاندار اوسط کے ذریعے حریف بیٹرز پر مسلسل دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محمد عباس اس سے قبل لیسٹر شائر، ہیمپشائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں اس موقع پر عباس نے کہا کہ ڈربی شائر کو جوائن کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور مکی آرتھر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملنا خوش آئند ہے۔




