Ashes series: 97-year-old record broken in Brisbane Test-AFP
برسبین میں جاری ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 97 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے، جو تقریباً ایک صدی بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز 334 رنز پر تمام ہوئی، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 511 رنز بنا کر 177 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔
یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہوا تھا، جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 205 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کیا تھا۔



