PSL Roadshow: Decision to hold in New York after London-PSL
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے عالمی فروغ کے لیے لندن کے بعد نیویارک میں بھی روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن کا روڈ شو 7 دسمبر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس میں بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، حارث روف اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نیویارک کا روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے، جس میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل شرکت کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق ان روڈ شوز کا مقصد پی ایس ایل کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔






