Mitchell Starc breaks Wasim Akram's record to create new history-AFP
برسبین: آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم پیسرز کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسٹارک نے انگلینڈ کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر اپنی 102ویں ٹیسٹ میں 415 وکٹیں مکمل کر کے اکرم کے 414 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈکٹ اور پوپ کو صفر پر آؤٹ کرنے کے بعد اسٹارک نے میچ کا آغاز ہی انگلینڈ پر دباؤ کے ساتھ کیا ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ اسٹارک ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 84 وکٹوں کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین بولر بھی بن گئے۔
وہ واحد بولر ہیں جنہوں نے پنک بال ٹیسٹ میں کسی ایک ٹیم (انگلینڈ) کے خلاف 20 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔






