Moeen Ali decides to leave Indian league and play PSL-X
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر معین علی نے بھارتی لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے انٹرنیشنل اسٹار ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ کے بجائے پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔
معین علی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے نئے سیزن کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ایک نئے خاص تجربے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ان کے مطابق پی ایس ایل اپنی اعلیٰ کوالٹی، سخت مقابلے اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے دنیا کی نمایاں لیگز میں شمار ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ مثبت رہا ہے یہاں کے شائقین کا جوش و جذبہ بے مثال ہے، جو ہر میچ کو یادگار بنا دیتا ہے۔
معین علی کی شمولیت سے پی ایس ایل کے نئے سیزن میں مزید دلچسپی اور مقابلے کی فضا بڑھنے کی توقع ہے۔






