Sri Lankan captain Chitra Asalanka's leadership is in jeopardy-AFP
پاکستان میں دورے کے دوران بیماری کا بہانہ بنا کر وطن واپس جانے والے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چیرتھ اسالانکا کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق اسالانکا کو تادیبی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ کرکٹ سری لنکا انتظامیہ واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی کھلاڑی کھیل سے بڑا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسالانکا نے پاکستان میں کھلاڑیوں کے درمیان سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وطن واپسی کی مہم چلائی تھی اعلیٰ سطح کی یقین دہانیوں اور اسٹیٹ سیکیورٹی ملنے کے باوجود اسالانکا نے تیسرے ون ڈے میں شرکت نہ کی اور اوپنر فرنینڈو کے ساتھ بیماری کا عذر پیش کرتے ہوئے واپس روانہ ہوگئے۔
یہ دونوں ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے دورہ ادھورا چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔
ادھر کرکٹ سری لنکا نے لیگ اسپنر وجے کانتھ ویاسیَکناتھ کو تین ملکی ایونٹ کے لیے پاکستان طلب کر لیا ہے وہ انجری کے باعث باہر ہونے والے آل راؤنڈر ہسرنگا کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے، جبکہ اسالانکا کی جگہ ون رتھنائیکے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔






