Internal details of the meeting between PCB Chairman Mohsin Naqvi and the Sri Lankan cricket team have been revealed-X
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان 90 منٹ طویل ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کے تمام تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں دورۂ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، جبکہ سری لنکن پلیئرز کی فیملیز کو بھی پاکستان آ کر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی کی کامیاب کوششوں کے بعد ٹیم نے دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو ہوں گے، جبکہ 13 اور 15 نومبر کے ٹکٹس انہی تاریخوں کے لیے کارآمد رہیں گے۔





