
PCB and Beacon House sign agreement for free education for young cricketers-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے درمیان ایک اہم شراکت داری قائم ہو گئی ہے، جس کے تحت ملک بھر سے منتخب کیے گئے 120 باصلاحیت انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کو تین سال تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
یہ معاہدہ 31 جولائی 2025 سے 31 جولائی 2028 تک نافذ العمل رہے گا، جس کے دوران بیکن ہاؤس ان کھلاڑیوں کو مکمل تعلیمی معاونت فراہم کرے گا پی سی بی پہلے ہی مستحق کھلاڑیوں کی فہرست فراہم کر چکا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی او او سمیر احمد سید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے بیکن ہاؤس کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری اور سینئر ٹیم نے کی۔
چیئرمین پی سی بی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنے گی بلکہ ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی مستقبل میں تعلیمی وظائف کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔