
Babar Azam's new record in the World Test Championship, completes 3,000 runs-AFP/File
لاہور: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر نے یہ سنگ میل اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، اور اس دوران وہ 8 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر کے علاوہ جن کھلاڑیوں نے 3,000 سے زائد رنز بنائے ہیں ان میں جو روٹ، بین اسٹوکس، زاک کرولی، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔